عمران خان نے جاوید ہاشمی کو پاگل قرار دے دیا

12:00 PM, 1 Jan, 2017

کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گندگی کی انتہا ہے،کراچی کے حالات کی کسی کو فکر نہیں جبکہ صاف کراچی لوگوں کا حق ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ 2017 انصاف کا سال ہے نئے سال میں عوام کوانصاف ملے گا، جبکہ انصاف کی ابتدا پانامہ کیس سے ہوگی ۔
عمران خان نے اس موقع پر جاوید ہاشمی کی بھی خوب خبر لی کہتے ہیں کہ جاوید ہاشمی عمر کے ایسے حصے میں آ گئے ہیں جب انسان کا دماغی توازن درست نہیں رہتا ۔جاوید ہاشمی نے جو کہا وہ جھوٹ پلس ہے ، ان کا مزیدکہنا تھا کہ غداری کرنیوالوں کو جلد پارٹی سے نکال دینگے ، جبکہ شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2017میں شادی کے بارے میں بالکل نہیں سوچا ۔

مزیدخبریں