چکن سوپ نزلہ زکام کے خلاف مفید غذا ہے

 چکن سوپ نزلہ زکام کے خلاف مفید غذا ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: لاسومیسیا فوڈ انسٹاگرام اکاؤنٹ

چکن کارن  سوپ گرم اور سکون بخش ہوتا ہے جو کہ ہائیڈریشن کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص طور پر جب آپ بخار میں مبتلا ہوں  یا کوئی زخم لگا ہوتو   چکن سوپ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ 

اس کے علاوہ بھی چکن سوپ  کے بہت فوائد ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔


ماہرین کے مطابق ، جب آپ کو سردی لگ رہی ہو تو اس وقت آپ کو ہائیڈریٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو سردی میں سکون دیتاہے اور آپ کی بند ناک کو سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔بہت سے لوگ سردی سے بچنے کےلئے چکن نوڈل سوپ کا بھی استعمال کرتے ہیں اور  کچھ لوگ اس کے علاوہ بھی سردی سے بچنے کے جتن ہیں۔

چکن سوپ  میں امانو ایسڈ پایا جاتا ہے جو جسم میں سیروٹنن پیدا کرتا جس کی وجہ سے بندے کاموڈ ٹھیک ہوجاتا ہے اور سکون محسوس ہوتا  ہے، سیروٹنن ایک کیمیکل مادہ ہوتا ہے جس سے موڈ اچھا  اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔ 


اس کے علاوہ چکن سوپ کے بہت سارے فوائد ہیں جیسا کہ اس میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت  کے سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔ سوپ میں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں  جیسا کہ وٹامن بی  جو قوت مدافعت اور نظام انہضام کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔