بالی ووڈ کے معروف اداکار قادر خان انتقال کر گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار قادر خان انتقال کر گئے
کیپشن: وکی پیڈیا فوٹؤ

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اور لیجنڈ اداکار قادر خان 81سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قادر خان کی وفات کی گزشتہ روز خبر آئی تھی جس کی اہل خانہ نے تردید کر دی تھی مگر آج صبح بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر سے خبر جاری کر دی ہے کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہے ۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قادر خان کا انتقال ہو  گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ ادکاری سے مداحوں کو محفوظ کرنے والے اداکار قادر خان گزشتہ کافی دن سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ روز ہندو انتہا پسند وں نے قادر خان کی موت کی خبر  پھیلا دی تھی ۔ مگر اب بھارتی میڈیا سمیت ان کے اہلخانہ نے تصدیق کر دی ہے ۔