اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ ہم ہر قسم کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 2021ء وہ سال ہوگا جس میں ہم ترقی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو امداد دی گئی، اس کے علاوہ عالمی وبا میں ہم نے کامیابی سے اقدامات کیے اور لوگوں کو بھوک سے بچایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے 50 سال سے حکومتوں نے برآمدات بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے اپنے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملکی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ برآمدات میں اضافے کے لیے اپنے دیرینہ دوست چین سے مدد حاصل کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ اکنامک زونز میں چینی سرمایہ کاری آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سپیشل اکنامک زون بنائے ہیں۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو غربت سے نکالیں۔ صنعتی طور پر مضبوط ہونے کے لیے چین سے شراکت داری ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے کم مدت میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔ چین نے کم مدت میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔ چین نے لوگوں کو غربت سے نکالا۔ چین نے 35 سال میں تیز ترین ترقی کی۔ احساس پروگرام کے تحت ہم نیا پروگرام شروع کر رہے تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ چینی سفیر میئر رہ چکے ہیں، ان کا تعلق انڈسٹری سے ہے۔ پاکستان کو انڈسٹریلائز ہونا ہے تو بہترین اتحادی چین ہے۔