کراچی میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا 

12:54 PM, 1 Jan, 2021

کراچی : نئے سال کے پہلے ہی روز کے موسم نے کم سے کم درجہ حرارت کا گزشتہ بارہ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت  پانچ اعشاریہ  چھ ریکارڈ کیا گیا ، اس سے قبل 2008 میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا۔

سال 2004 میں کم سےکم درجہ حرارت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محمکمہ موسمیات کے مطابق سائیبریا کی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم سرد ہوجاتاہے ، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکیس سے 23 ڈگری سینٹٰی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،اور  ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے ۔

موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے کراچی کے شہری ساحل کا رخ کررہے ہیں ،دھوپ میں تیز دھوپ کےمزے لینے کے لیے جانےوالوں میں بچے، بڑے سب شامل ہیں ۔

مزیدخبریں