کراچی ،سپرہائی وے پر واقع بحریہ ٹاؤن میں نوجوان نے ماں اور گھریلو ملازم کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ شمائل حیات نے اپنی والدہ اور گھریلوملازم کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد ر کا کہناتھا کہ شمائل حیات بحریہ ٹاؤن کا رہائشی ہے جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی والدہ اور ملازم موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ شمائل حیات کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے تینوں لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔