سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کی ملاقات

01:37 PM, 1 Jan, 2026

ریاض : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں غزہ اور مغربی کنارے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی مصائب اور اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کے امن منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو عمل میں لانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مزیدخبریں