پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب ڈالرز سے بڑھ گئے

07:04 PM, 1 Jan, 2026

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 26 دسمبر کو ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسی دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس اضافے سے ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں مزید استحکام اور مالی استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں