افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت

افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت

کابل: افغان امن عمل میں بڑی پیش رفت، افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ایک سے دو ہفتوں میں شروع ہو جائے گا۔

قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان غیر ملکی فورسز کے انخلاء، افغان سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی اور جامع سیز فائر معاہدے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں فریقوں نے افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔