پی آئی اے امریکہ کے لیے بلاتعطل پروازیں شروع کرنے کا خواہاں

پی آئی اے امریکہ کے لیے بلاتعطل پروازیں شروع کرنے کا خواہاں
کیپشن: image by Facebook

اسلام آباد : پاکستان ائیرلائن نے امریکہ کے بلا تعطل پروازیں شروع کرنے کاخواہاں ہے ، پی آئی اے کا امریکہ کے لیے 50سال سے فضائی آپریشن جاری ہے اور امریکی شہروں نیویارک ، شکاگو اور ہوسٹن کے لیے وقفے وقفے سے ائیر لائن پروازیں بھرتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن نے امریکہ کے بلا تعطل پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا جن شہروں کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی ، ان میں نیویارک ، ہیوسٹن ، شکاگو اور دیگر شہر شامل ہیں ، ایوی ایشن قوانین کی وجہ سے پی آئی اے کو براہ راست امریکہ تک رسائی نہیں مل رہی ہے ۔

پی آئی اے کو براستہ مانچسٹر امریکی شہروں تک رسائی ملتی ہے جس سے مسافروں کو دوہری سکریننگ کے مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے ، دوہری سکریننگ سے بچنے کے لیے شہری پی آئی اے کی بجائے دیگر ائیرلائنز کا انتخاب کرتے ہیں جس سے سالانہ خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

پی آئی اے نے اس سلسلے میں امریکہ سے مدد طلب کی ہے، ہفتے میں صرف دو مرتبہ امریکہ کے لیے پروازوں کی اجازت ملنے پر ائیر لائن کو سالانہ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔