ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا

ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا
کیپشن: ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے 4725 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔ رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4700 ارب روپے تھا، جس میں 25 ارب کی زائد وصولی کی گئی۔

رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 18 اعشاریہ 2 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال ایف بی آر نے 3997 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے تھے۔