اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے

اداکار انور اقبال بلوچ انتقال کرگئے
سورس: file photo

کراچی : پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار انوراقبال بلوچ انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 71 برس تھی ۔ 

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار انوراقبال بلوچ  کئی ماہ سے علیل تھے ۔ 

انور اقبال کو سال 1980 کی دہائی میں معروف نامہ نگار نسیم حجازی کی تحریر کردہ  پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ڈرامہ سیریل " آخری چٹان  " سے شہرت ملی ۔ 

انور اقبال کو معروف ٹی وی ڈرامہ سیریل " شمع " سے بے حد پذیرائی ملی ۔انہوں نے پاکستان کی کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

انور اقبال نے پہلی سندھی فلم " دمال مہا گنج " ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ۔ 

انور اقبال بلوچستان کے معروف سیاستدان حاجی محمد اقبال بلوچ کے بیٹے تھے ۔ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکول میں بطور ٹیچر بھی کام کرتے تھے ۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ان کی علاج کے دوران وائرل تصویر پر انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ میری اجازت کے بغیر تصویر میڈیا پر آئی جس سے میری اور میری فیملی کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے ۔ 

جبکہ ان کے اہلخانہ کی طرف سے ان کی صحت کے لئے دعاکی اپیل کی گئی تھی ۔