کوئٹہ : کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر فاطمہ جنا ح پارک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔دھماکے سے چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی دھماکے کی جگہ پہنچ گیا ہے۔ دھماکے کی آواز کوئٹہ شہر میں دوردورتک سنائی دی۔
فی الحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔