الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس بھیج دیا

09:37 PM, 1 Jul, 2021

لاہور: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کو لگژری گاڑی اورپلاٹس کے معاملے پر نوٹس بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس سالانہ ظاہرکیے جانے والے اثاثوں کے گوشوارے میں مبینہ تضاد پردوسری بار بھیجا گیا  ہے۔ اس سے قبل 9 مئی کو جاری کیے گئے نوٹس کا جواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن نے 8 جون کو یاد دہانی نوٹس بھیجا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے الیکشن کمیشن نے وزیراعلٰی عثمان بزدار کو نوٹس بھیج کر میرےمؤقف پرمہر لگا دی ہے۔

ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے نوٹس بھیجنے والے کو دونوٹس مل گئے ہیں اور عثمان بزدار کا یوم حساب قریب ہے جبکہ الیکشن کمیشن نےعثمان بزدارکو اثاثوں میں واضح فرق پرنوٹس بھیجے ہیں، ان کے اثاثوں میں سو گنا اضافہ ہوا ہے اور انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔

مزیدخبریں