ورلڈ کپ: پاکستان کا سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھارت بھیجنے کا فیصلہ

02:02 PM, 1 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد پاکستان کے میچز کے وینیوز، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی مشاورت سے بھیجا جانے والا وفد چنئی، حیدرآباد دکن، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔

دوسری طرف پی سی بی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ دورۂ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیم کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

مزیدخبریں