اٹلی :جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی سے متعلق غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ کرے اور جوہری پروگرام پر ایک ایسا معاہدہ طے پانے کے لیے مذاکرات بحال کیے جائیں جو جامع، قابلِ تصدیق اور پائیدار ہو۔
بیان میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ کے خلاف ایران میں گرفتاری اور سزائے موت کے مطالبات کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ کشیدگی پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین پر جنگ بندی کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔