پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر، 100 انڈیکس 1 لاکھ 26 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

10:48 AM, 1 Jul, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور نئی تاریخ رقم کر دی ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 1100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے ایک روز قبل بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا، جب انڈیکس میں 1248 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 25 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 89 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت تقریباً 20 ارب 30 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔

مزیدخبریں