احد رضا میر اور دنانیر مبین کی خاندانی تقریب میں موجودگی، نئی تصویر وائرل

06:31 PM, 1 Jul, 2025

لاہور: سوشل میڈیا پر اداکار احد رضا میر اور اداکارہ دنانیر مبین کی ایک اور نئی تصویر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں کو ایک خاندانی تقریب میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

ڈرامہ "میم سے محبت" کی کامیابی کے بعد مداح ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں، اور حالیہ تصویر نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے کہ شاید دونوں کے درمیان ذاتی تعلقات بھی پروان چڑھ رہے ہیں۔

 مداحوں نے تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں