اسلام آباد: ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو مئی کے مقابلے میں 0.23 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2024-25 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.49 فیصد رہی جو وفاقی حکومت کے طے کردہ 12 فیصد کے ہدف سے کافی کم ہے۔
شہری علاقوں میں جون میں مہنگائی 0.08 فیصد بڑھی جبکہ دیہی علاقوں میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں مہنگائی 3 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت خزانہ نے جون کے مہنگائی کا تخمینہ 3 سے 4 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔
یہ اعداد و شمار حکومت کے جانب سے اقتصادی استحکام اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کامیاب حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں
جون 2025 میں مہنگائی 3.23 فیصد، مالی سال 2024-25 کا ہدف حاصل
06:51 PM, 1 Jul, 2025