مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد تک مزید مذاکرات سے انکار:ایران کا دوٹوک مؤقف

10:28 AM, 1 Jul, 2026

تہران: ایران نے مفاہمتی یادداشت پر کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد تک مزید کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کرتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کر دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ جب تک مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عمل نہیں ہوتا، اس وقت تک مزید مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنے خودمختار اور قانونی حقوق پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 روز کے لیے ہوگی، جس کے بعد اس حوالے سے نئی پالیسی اور ضوابط کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سمندری حدود سے متعلق حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں