ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس فیس ادائیگی نظام نافذ

09:48 PM, 1 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے کیش لیس نظام نافذ کر دیا گیا ہے، جس سے طویل قطاروں اور انتظار کی زحمت میں کمی آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نظام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ پاسپورٹ خدمات کو مزید تیز، شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت درخواست گزار بغیر نقد رقم کے مختلف ڈیجیٹل ذرائع سے آسانی کے ساتھ پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل زیادہ سہل اور مؤثر ہوگا۔

مزیدخبریں