پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اتحاد کر لیا

پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اتحاد کر لیا
کیپشن: تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اتحاد کی صورت میں دکھائی دے رہی ہے۔ جس کے تحت مخدوم خاندان پیپلز پارٹی سے اپنی رفاقت ختم کر دے گا۔

تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی۔ شاہ محمود قریشی، مخدوم جمیل الزمان اور پیر نور محمد شاہ جیلانی میں اتحاد ہو گیا جبکہ مخدوم خاندان پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کر دے گا۔

مزید پڑھیں: 'ایسی دستاویزات نہیں ملیں کہ نواز شریف نے گلف اسٹیل کا کاروبار سنبھالا ہو'

سیٹ ایڈجسٹمنٹ اس طرح سے کی گئی ہے کہ جمیل الزمان گروپ آزاد امیدوار میدان میں لائیں گے جبکہ تحریک انصاف نے ضلع مٹیاری سے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب مخدوم سعید الزمان قومی اسمبلی کی اس نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے جہاں سے 2013 میں شاہ محمود قریشی نے الیکشن لڑا تھا۔ مزید سیٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں