معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد : معروف ٹی وی اینکر اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سینئیر سول جج عامر عزیز نے جاری کیے۔ ایف آئی اے نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی جانب سے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاہد آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بدعنوانی کا کیس ہے جس میں ایف آئی اے نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں