کرکٹ ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: image by cricinfo

کارڈف : کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 137 رنز بنا سکی ، اوپننگ بلے باز کورانا رتنے 84 گیندوں پر 52 رنز بنا سکے۔

پریرا نے 29 ، ٹی سی پریرا نے 27 سکور کیے ، تھریمانے دو گیندوں پر چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، کوئی سری لنکن بلے باز کیویز کے بائولرز کے سامنے نہ ٹک سکا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری اور فرگوسن نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، گروم اور سینٹر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کیویز نے مطلوبہ ہدف 16.1 اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے 51 گیندوں پر 73 سکور کیے جس میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

کیوی بلے باز منرو نے 47 گیندوں پر 58 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔