حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کردیں،نوٹیفیکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کردیں،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:  حکومت نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوعمل کرتے ہوئے پٹرول سات روپے چھ پیسے سستا کر دیا ہے۔ اب پٹرول کی نئی قیمت 74روپے 52 پیسے فی لٹر ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کا تیل 11.88 پیسے فی لٹر سستا کرکے اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پانچ پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لٹر رکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پہلے 47 روپے 51 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں اوگرا نے اپنی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔