مہنگائی بڑھی ہے تو قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا: فواد چودھری

مہنگائی بڑھی ہے تو قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا: فواد چودھری
کیپشن: مہنگائی بڑھی ہے تو قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا: فواد چودھری
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔  ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  اگلےدو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے جاری کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا۔بھارت سمیت خطے  کے دیگر  ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما  ہیں تاہم  ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی۔