قومی سلامتی کمیٹی کا 15 دن میں دوسرا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے ہوں گے

قومی سلامتی کمیٹی کا 15 دن میں دوسرا اجلاس کل طلب ، اہم فیصلے ہوں گے
سورس: file

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ قومی سلامتی کمیٹی کا 15 دن میں یہ دوسرا اجلاس ہے۔ 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ایوان وزیر اعظم میں ہوگا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر اور سربراہ پاک بحریہ امجد خان نیازی شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں  وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں