والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا سب سے قیمتی اور انمول اثاثہ ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

11:56 AM, 1 Jun, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے والدین کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا سب سے قیمتی اور انمول اثاثہ ہے۔ انہوں نے والدین کو زندگی کی کڑی دھوپ میں ٹھنڈی چھاؤں قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کا حکم، سنت رسول اور ہماری مشرقی ثقافت کی بنیاد ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر محض اینٹوں کا مکان ہوتا ہے، لیکن والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے۔ انہوں نے والدین کی محبت اور قربانیوں کو انسانی فطرت کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے شفیق والدین کی تربیت اور دعاؤں کو دیتی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے والدین کی خدمت، عزت اور اطاعت کو فرض اول قرار دیتے ہوئے تمام بچوں سے اپیل کی کہ وہ والدین کی خدمت کو شرف سمجھ کر ادا کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔

مریم نواز نے خاص طور پر ان بچوں کو یاد کیا جن کے والدین وطن کی سلامتی کے لئے قربان ہو چکے ہیں اور شہید والدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزیدخبریں