جنگ بندی پر حماس کا مؤقف ناقابل قبول ہے، امریکی مندوب کا ردعمل

04:24 PM, 1 Jun, 2025

واشنگٹن:  مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے حماس کے جنگ بندی سے متعلق مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے "ناقابل قبول" قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "حماس کو جنگ بندی کی پیشکش کو قبول کرنا چاہیے، یہ وقت امن کا ہے، نہ کہ انکار کا۔"

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب فلسطینی تنظیم حماس نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز پر تحفظات ظاہر کیے۔ تاہم حماس کے ایک سینئر رہنما نے واضح کیا کہ "ہم نے جنگ بندی کا منصوبہ مسترد نہیں کیا، بلکہ اسرائیل کا جواب ہی غیر واضح اور متضاد ہے۔"

حماس نے مزید کہا کہ امریکی مندوب کا مؤقف جانبدار ہے اور ان کا جھکاؤ اسرائیلی مؤقف کی طرف ہے۔ حماس رہنما کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے حقیقت کو نظر انداز کیا اور صرف اسرائیلی مفادات کو ترجیح دی۔

حماس نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کے جواب میں واضح طور پر مطالبہ کیا کہ کوئی بھی معاہدہ مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور فلسطینی شہریوں کے لیے آزادانہ امدادی رسائی کی ضمانت کے بغیر ممکن نہیں۔

مزیدخبریں