امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کی رپورٹس جھوٹی اور قیاس آرائیاں ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

09:04 AM, 1 Jun, 2026

تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی قسم کے حتمی معاہدے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں اور رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ اور بات چیت کا سلسلہ یقیناً جاری ہے، تاہم جب تک کوئی واضح اور ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آجاتا، تب تک ان مذاکرات سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی رائے دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس محض قیاس آرائیاں ہیں جنہیں کوئی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی اس حوالے سے ایران کے سخت اور اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ اسپیکر پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی حقوق کے تحفظ کے بغیر امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایرانی عوام کے مفادات اور ملکی خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں