ٹرمپ نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اوباما پر ڈال دیا

 ٹرمپ نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اوباما پر ڈال دیا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی الیکشن مہم سے لے کر صدارت کا حلف اُٹھانے تک مسلسل تنازعات کا شکار ہیں اور اُن کے خلاف امریکا سے لے کر یورپ تک مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اب ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کےخلاف مظاہروں اور وائٹ ہاوس لیکس کے پیچھے اوباما اور ان کے معاونین کا ہاتھ ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ مظاہرین کو ان کے خلاف احتجاج کے لیے رقم دی جاتی ہے۔دوسری جانب ،ٹرمپ نے روسی صدر سے متعلق سوال پر کہا کہ گزشتہ ماہ کی ٹیلی فونک گفتگو کے علاوہ ان کا 10 سال سے پیوٹن سے کوئی رابطہ نہیں ۔