فنکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے خدمت کارڈ 23مارچ کو جاری ہو گا

10:14 PM, 1 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: فنکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے خدمت کارڈ کا اجراء23مارچ کو کیا جائے گا، افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں مجتبیٰ شجاع اللرحمن نے مستحق فنکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران بتایا کہ فنکاروں کی عزت و نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے خدمت کارڈ کا اجراءکیا جا رہا ہے جس میں اے ، بی اور سی کیٹیگری رکھی جائے گی اور ان کو چیک کی بجائے ہر ماہ خدمت کارڈ کے ذریعے وظیفہ مل جایا کرے گا۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو شوبز حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے ۔

مزیدخبریں