قادر خان کی علالت کی خبریں بے بنیاد

قادر خان کی علالت کی خبریں بے بنیاد

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی جھوٹی خبروں کے بعد معروف اداکار قادر خان کی شدید علالت کی بے بنیاد خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کچھ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ قادر خان گھٹنے کی غلط سرجری ہونے کے باعث وہیل چیئر کے پابند ہوگئے ہیں، تاہم یہ خبریں جھوٹی نکلیں۔

قادر خان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ ہدایتکارہ فوزیہ عرشی نے کہا کہ قادر خان گزشتہ تین سے چار ماہ سے کینیڈا میں اپنے بڑے بیٹے کے پاس موجود ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔

مصنف کے بارے میں