طویل اور بے ربط گفتگو دماغی بیماریوں کو جنم دیتی ہے، تحقیق

بوسٹن: امریکی ماہرین نے طویل اور بے ربط گفتگو کو دماغی بیماریوں کی وجہ قرار دے دیا، ابتدائی علامت ہوتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج انہوں نے گزشتہ دنوں بوسٹن میں ”امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس“ کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جن کے مطابق دماغ کو متاثر کرنے والے امراض کی کچھ اہم ظاہری علامات تقریباً دس سال پہلے ہی نمودار ہونے لگتی ہیں جنہیں پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے افراد پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔اب تک مروجہ نفسیاتی معالجے (سائیکاٹری) میں دماغی بیماریوں کا کوئی باضابطہ علاج موجود نہیں اور اس ضمن میں دی جانے والی دوائیں زیادہ سے زیادہ بیماری کی پیش رفت ضرور سست کردیتی ہیں لیکن انہیں کسی بھی صورت میں ایسے امراض کا علاج قرار نہیں دیا جاتا۔

10:45 PM, 1 Mar, 2017

مزیدخبریں