آخرکار مریم نواز نے بھی عمران خان کو’ صادق و امین ‘کہہ ہی دیا

آخرکار مریم نواز نے بھی عمران خان کو’ صادق و امین ‘کہہ ہی دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بنی گالہ کا این او سی جعلی نکلنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی موقع کے غنیمت جانتے ہوئے طنز کا نشتر برسا دیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشا اللہ صادق و امین ‘۔

مریم نواز نے عمران خان کے گھر کی جعلی دستاویزات کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی بات یاد آگئی جب انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کوصادق،امین قرار دینے والے ججوں کوسلیوٹ کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:بنی گالہ تعمیرات کیس، عمران خان کے گھر کا این او سی جعلی قرار

خیال رہے کہ سابق سیکرٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا این او سی کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یونین کونسل نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کیلئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا تھااور نہ ہی اس وقت یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی کوئی سہولت موجود تھی۔گزشتہ روزسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں سابق سیکرٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر نے کہا کہ میں 2003ء یو سی بارہ کہو میں سیکرٹری تعینات تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے گھر کی تعمیر کیلئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس وقت یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی کوئی سہولت موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام امور ہاتھ سے نمٹائے جاتے تھے۔