بم بنے گلدستے

بم بنے گلدستے
کیپشن: بموں کے گلدستے
سورس: file photo

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر بمباری دہائیوں سے جاری ہے۔ کیمیکل ہوں یا گیس بم فلسطینوں پر تمام بم گرائے گئے۔

اسرائیل کی طرف سے پھینکے گئے گیس بموں کا فلسطینی خاتون نے نیا استعمال شروع کرد یا۔ خاتون نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکے گئے بموں کے خول اکٹھے کیے۔

فلسطینی خاتون نے ان بموں کے خولوں میں مختلف پھول اگائے ہیں۔ ان بموں سے فلسطینی خاتون نے اپنے تباہ حال صحن کو گلشن بنالیا ہے۔