حارث رؤف پہلے ٹیسٹ سے باہر ، نسیم شاہ کی انٹری

09:53 PM, 1 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : فاسٹ باؤلر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق حارث رؤف کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ہوٹل میں 5 دن کے لیے آئسولیٹ کردیا  گیا ہے۔ نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم سے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے شروع ہوگا۔ 

مزیدخبریں