پوپ فرانسس وینٹی لیٹر پر منتقل، صحت تشویشناک

12:56 PM, 1 Mar, 2025

ویٹی کن: مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے سبب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مشکلات، کھانسی اور قے کی شکایات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ پوپ فرانسس 88 سال کے ہیں اور وہ ابھی تک ہوش و حواس میں ہیں، اور اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ دو ہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔

دوسری طرف، مسیحی پیشوا کی حالت کے پیشِ نظر صدیوں پہلے کی گئی پیشگوئی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔ پوپ فرانسس کو رواں ماہ نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ اس وقت اٹلی کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

مزیدخبریں