انسداد اسمگلنگ آپریشنز،پکڑی گئی منشیات کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد، 7 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

02:10 PM, 1 Mar, 2025

راولپنڈی: انسداد سمگلنگ آپریشنز کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 69.640 کلو گرام منشیات پکڑی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ترجمان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے سات مختلف آپریشنز میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔اے این ایف حکام نے رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک ملزم کے بیگ سے 2 کلو چرس برآمد کی۔ اسی طرح اسلام آباد میں ایک ہوٹل کے قریب سے 1.8 کلو چرس پکڑی گئی، اور اٹک میں یونیورسٹی کے قریب 840 گرام چرس ضبط کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فراہم کر رہے تھے۔

دیگر کارروائیاں: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کچلاک بائی پاس روڈ، کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 58 کلو ہیروئن برآمد کی۔ اسلام آباد کے ایم ون موٹر وے پر 4.8 کلو چرس کے ساتھ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی میں ملزم سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔

مزیدخبریں