امریکا، اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بہو اور داماد کی ہلاکت کی اطلاعات : خبرایجنسی

12:19 AM, 1 Mar, 2026

تہران: ایران میں تہران کے حساس علاقوں میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


خبر ایجنسیوں کے مطابق حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ کی اہلیہ زہرہ حداد اور ان کے داماد الہدا باقری جاں بحق ہوئے ہیں۔ واقعے کی فوری تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن میں حملوں کی شدت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ایرانی حکام نے حملوں کو سختی سے مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران اپنے شہریوں اور اہم رہنماؤں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔


اس واقعے کے بعد تہران اور دیگر اہم شہروں میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی طرف سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تاریخی اعتبار سے امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے، اور اس تازہ حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں