سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی  ہلاکت کی تصدیق، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان

09:24 AM, 1 Mar, 2026

تہران مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہفتے کے روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے  ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ حملہ براہِ راست سپریم لیڈر کے دفتر اور کمپاؤنڈ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک زیرِ زمین بنکر میں موجود تھے۔
آپریشن کے دوران اس مخصوص کمپاؤنڈ پر 30 طاقتور بم گرائے گئے، جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی
سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں سپریم لیڈر کے خاندان کے متعدد افراد بھی شہید ہوئے ہیں، جن میں شامل ہیں   آ یت اللہ خامنہ ای کی صاحبزادی اور نواسہ، ان کے داماد اور بہو ان کے ہمراہ موجود درجنوں اعلیٰ حکام اور قریبی رفقاء۔
آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 میں امام خمینی کے انتقال کے بعد سے ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کی جاں بحق ہونے  پر حکومتِ ایران نے  قومی سطح پر 40 روزہ سوگ کی اپیل کی ہے اور ایرانی پرچم سرنگوں رہیں گے اور تمام سرکاری و مذہبی تقاریب کو سوگ میں بدل دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں