ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

10:39 AM, 1 Mar, 2026

تہران : ایران کی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جارح کو سخت سزا دی جائے گی"۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو اپنے دفتر میں شہید کیا گیا۔

ایرانی فوج کے مطابق، "آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ بہت جلد لیا جائے گا، وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے"۔ سپاہ پاسداران انقلاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے اور ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

اس دوران، ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو خامنہ ای کا جانشین مقرر کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے، جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے، جن میں معصوم بچیاں بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے، اہلیہ، ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں