خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی ، امیر مقام

خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت ن لیگ کی ہوگی ، امیر مقام

پشاور:وزیراعظم کےمشیر امیرمقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں آیندہ حکومت ن لیگ کی ہو گی۔ 2018 میں ہم خیبر پختونخواہ میں کلین سویپ کریں گے اور پی ٹی آئی کو گھر بھیجیں گے۔انہوں نے عمران خان کی تبدیلی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کدھر ہے، سمجھ نہیں آتی.خیبرپختونخوا کامستقبل مایوس کن دکھائی دے رہا ہے.

کے پی میؓں عمران خان کی کارکردگی انتہائی مایو س کن دکھائی دے رہی ہے۔مزدوروں کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے کچھ نہیں کیا.عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کے دشمن ہیں.عمران خان میٹرو کو جنگلہ بس بولتے تھےاوراب یہاں میٹروبنائیں گے.پانامامیں ہزاروں افرادکےنام ہیں.عمران خان خیبرپختونخوامیں کرپشن پرکیوں خاموش ہیں.عمران خان اپنےگریبان میں جھانکیں.انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت بنائی گے۔ اور اس کے لیے عوام ہم پر اعتماد کریں۔ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔