شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق گرفتار

 شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ٹیم نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے  اہلکاروں نے شیخ راشد کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، ان کیخلاف مسجد نبوری ﷺ میں نعرے بازی پر مذہبی جذبات مجروح اور توہین مذہب کے الزامات پر مقدمہ درج ہے۔شیخ راشد عمرہ ادائیگی کے بعد نجی ائیر لائن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔

مسجد نبوی ﷺ واقعے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ایک اور درخواست تھانہ ریل بازار فیصل آباد  میں بھی توہین رسالت کے اندراج مقدمہ داخل کی گئی ہے۔  فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں شہری محمد نعیم کی مدعیت میں سعودی عرب مسجد نبویﷺ میں نعرے بازی پر مذہبی جذبات مجروح اورتوہین مذہب کے جرائم کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق ڈپٹی  سپیکر قاسم سوری، سابق وفاقی وزراء فواد چودھری، ، شیخ رشید ان کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق، ترجمان شہباز گل، مشیرصاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، نبیل مسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہےجبکہ ان کے علاوہ سو، ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مدعی  کے مطابق اس نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر سیاسی جماعت کی جانب سے مسجد نبویﷺ پر نعرے بازی اور بے حرمتی کی ویڈیوز دیکھیں۔ جبکہ اس سلسلہ میں ایک اور درخواست بھی توہین رسالت کی۔فیصل آباد سے متعلقہ تھانہ کو دی گئی ہے جس کا مدعی مبشر شیراز ہے۔

مصنف کے بارے میں