امریکہ کا اہم اقدام: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے رابطہ

10:06 AM, 1 May, 2025

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے قدم اٹھایا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اور دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے پہلگام حملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا گیا۔ روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں