صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم

10:17 AM, 1 May, 2025

اسلام آباد: عالمی یوم مزدور کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے محنت کشوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ ملک میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کا کردار ملکی ترقی میں انتہائی اہم ہے اور ان کی محنت کا اعتراف ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محنت کشوں کے حقوق، منصفانہ اجرت، اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ حکومت نے مزدوروں کے تحفظ کے لیے آئینی اصلاحات اور قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محنت کشوں کے لئے بہتر کام کے حالات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔

مزیدخبریں