بھارت پہلگام واقعے کو سیاسی حربہ بنا رہا ہے، اوباما کی سابق مشیر لاری واٹکنز کا انکشاف

01:20 PM, 1 May, 2025

اسلام آباد:  معروف امریکی پالیسی ماہر اور سابق صدر اوباما کی مشیر، لاری اے واٹکنز نے  نجی چینل کی اینکر مہر بخاری کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
واٹکنز نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعہ کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہا ہے، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے واقعے کے ثبوت فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی روابط محدود کر دیے، حالانکہ اب تک پاکستان کے خلاف کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آ سکے۔
انہوں نے  تشویش ظاہر کی کہ   امریکہ کے مین سٹریم میڈیا نے اس واقعے پر خاص توجہ نہیں دی ہےاور ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا سے لاتعلقی اس عدم توجہ کی بڑی وجہ ہے۔
واٹکنز کے مطابق بھارت کی طرف سے آزادانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کی اجازت نہ دینا عالمی سطح پر تشویش کو پھیلارہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز دبائی جا رہی ہے، اور جب تک تمام فریقین، خصوصاً متاثرہ طبقات کی بات نہ سنی جائے، مسئلے کا منصفانہ حل ممکن نہیں۔

مزیدخبریں