لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 21ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ "ہماری بولنگ لائن اپ گزشتہ تین میچوں سے عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہے، امید ہے آج بھی اچھا پرفارم کرے گی۔"
دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اور 170 سے 180 رنز کا ہدف ایک قابل دفاع اسکور ہو سکتا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر بخار میں مبتلا ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ ٹیم ترجمان کے مطابق، ایمرجنگ فاسٹ بولر محمد ذیشان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کی حکمت عملی اور کارکردگی کو دیکھنے کے منتظر ہیں، کیونکہ دونوں سائیڈز کے لیے یہ میچ پلے آف کی دوڑ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔