پی ایس ایل10:لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، نتیجہ نہ آ سکا

10:36 PM, 1 May, 2025

لاہور :لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایک اہم میچ کو موسلا دھار بارش اور آندھی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں محض 11.3 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، جس میں لاہور قلندرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں 8 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 4 میں فتح حاصل کی، 3 میں ناکامی کا سامنا کیا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ اس وقت لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 7 میچز کھیلتے ہوئے 4 فتوحات، 2 ناکامیاں اور ایک بے نتیجہ میچ اپنے نام کیا، جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

مزیدخبریں