اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے خوشخبری سناتے ہوئے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے عوام کو جس پانچ پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اس کی بنیادی وجہ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کمی نہیں بلکہ عالمی حالات کے باعث گیس کی قلت تھی۔
وزیر توانائی نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز ایل این جی گیس کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے، جس کے ساتھ ہی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر جاری جنگ کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں تعطل آیا، جس کے باعث سسٹم پر دباؤ بڑھا۔ گیس کی کمی کے دوران مجبوری میں فرنس آئل اور ڈیزل کے پلانٹس چلانے پڑے، جو کہ بہت مہنگے پڑتے ہیں اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ کا سبب بن سکتے ہیں۔
لوڈ مینجمنٹ کے خاتمے کے متعلق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا اہم پیغام:
— Awais Leghari (@akleghari) May 1, 2026
الحمدللہ، ایل این جی کی بروقت فراہمی کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں گیس کی کمی کے باعث محدود وقت کے لیے لوڈ شیڈنگ کرنا پڑی، تاہم حکومت نے ذمہ دارانہ… pic.twitter.com/2ZCEPGDPGK